یورو/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز کے لئے
صبح کے تجزیہ میں، میں نے 1.1374 کی سطح کو اُجاگر کیا تھا اور اس کو داخلے کے مقام کے طور پر تجویز کیا تھا ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ وہاں کیا ہوا تھا ۔ دن کے پہلے حصے میں یورو کسی حد تک اس سطح پر پہنچ گیا تھا اور اس نے مصنوعی بریک آؤٹ کیا تھا اور اس طرح فروخت کا اشارہ دیا تھا ۔ اس کے باوجود یہ پئیر ایک مکمل تنزلی کا رجحان تیار کرنے میں ناکام رہا تھا۔
کم اُتار چڑھاؤ اور تجارتی حجم پئیر کی سمت کو بیان کرتے ہیں - ایساء معلوم ہوتا ہے کہ تاجران موجودہ صورتحال میں خطرہ مول لینے کے لئے تیار نہیں ہیں - بہرحال تکنیکی صورتحال شام میں قدرے تبدیل ہوئی ہے اگرچہ حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے
نیویارک دورانیہ میں کسی اہم بنیادی خبر کے جاری ہونے کی توقع نہیں ہے، لہذا اگر مارکیٹ باقی دن سکوت میں رہے تو یہ کوئی حیران کُن بات نہیں ہے۔ صرف ایک چیز پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش ہے جو فیڈ کے گورنروں کے بیانات ہیں ہم ایف او ایم سی کے ارکان کرسٹوفر والر، جان ولیمز اور لائل برینارڈ کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
مالیاتی پالیسی کے حوالے سے اُن کے بیانات سے امریکی اسٹاک مارکیٹ پر دباؤ بڑھ سکتا ہے جس سے امریکی ڈالر پر مثبت اثر ہوسکتا ہے۔ اگر اس پئیر کی قیمت میں کمی ہوتی ہے تو صرف 1.1354 کا مصنوعی بریک آؤٹ اور اس کے بعد اس کی طرف تنزلی سے اضافہ کی تصحیح کے اندر لانگ پوزیشنز کے لئے پہلا انٹری پوائنٹ بنے گا، جو ابھی تک خطرے سے دوچار ہے۔
بہرحال قیمت امریکہ میں ایک مضبوط ایگزیسٹنگ ہوم سیلز کی رپورٹ اور لیڈنگ انڈیکیٹرز کی رپورٹس کی اشاعت کے فورا بعد اس سطح کی طرف گر سکتی ہے۔ بُلز کو نئے ایسنڈنگ چینل کی زیریں حد پر قابو برقرار رکھنے کے لئے اس حد کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔ یورو/ یو ایس ڈی میں بہتری کے لئے خریداروں کو زیادہ جارحانہ انداز میں تجارت کرنے اور 1.1384 کی نئی ریزسٹنس کی سطح کو توڑنے کی ضرورت ہے۔
اس حد کا ٹوٹ جانا اور اس کا اوپر سے نیچے کی جانب کا ٹیسٹ خرید کا ایک اور اشارہ بنائے گا اور 1.1414 کے علاقے میں بہتری کا امکان فراہم کرے گا۔ اس وقت یورو کے بُلز توقف کرسکتے ہیں۔ نتیجتا، یہ پئیر بُلش رجحان دوبارہ شروع کر سکتی ہے اور 1.1452 اور 1.1491 کی نئی بُلند ترین سطح کی طرف بڑھ سکتی ہے جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔
چونکہ امریکہ، روس اور یوکرائن کے درمیان علاقائی تنازعہ شدت پکٹر رہا ہے لہذا امریکی ڈالر کی مانگ بڑھ سکتی ہے، لہذا موجودہ بلند ترین سطح پر یورو میں خرید کے حوالے سے محتاط رہیں۔ اگر یہ پئیر امریکی دورانیہ میں گرتا ہے اور 1.1354 پر کوئی بُلش سرگرمی نہیں ملتی ہے تو اس سے ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لہذا بہتر یہ ہے کہ پئیر میں خرید کے لئے جلدی نہ کریں۔
بہترین صورت 1.1326 کی سطح پر مصنوعی بریک آؤٹ کا انتظار کرنا ہوسکتا ہے- یہ بھی ممکن ہے کہ 1.1283 اور مزید نیچے 1.1235 کی سطح سے واپسی پر خرید کی جائے اس صورت میں 20-25 پوائنٹس اضافہ کی تصحیح پر نظر رکھی جاسکتی ہے
یورو/ یو ایس ڈی پر شارٹ پوزیشنز کے لئے
صبح کے وقت بئیرز نے قیمت کو 1.1374 سے نیچے رکھنے اور مارکیٹ پر قابو رکھنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ اس کے باوجود مارکیٹ کے بڑے کھلاڑیوں نے آج یورو/ یو ایس ڈی پر دباؤ ڈالنے کی کوئی کوشش نہیں کی ہے ۔ اگرچہ 1.1384 کی نئی ریزسٹنس کی سطح بن گئی ہے، ہم اب بھی صبح پیدا ہونے والے فروخت کے اشارے کو استعمال میں لا سکتے ہیں اور توقع کر سکتے ہیں کہ جب تک قیمت اس حد سے نیچے تجارت کر رہی ہے یورو دوپہر میں نیچے چلا جائے گا - اگر یورو میں امریکہ کی جانب سے توقع سے کمزور رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد بئیرز کو 1.1384 کے ریزسٹنس لیول کا دفاع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مارکیٹ پر اپنا قابو قائم رکھ سکیں
فیڈ حکام کی جانب سے ریٹ میں زیادہ جارحانہ اضافے کے بارے میں بیانات کے ساتھ ایک مصنوعی بریک آؤٹ 1.1354 پر نیچے کی جانب کے ہدف کے ساتھ مختصر پوزیشنیں کھولنے کے ایک اشارے کے طور پر کام کرے گا۔ یہ سطح درمیانی مُدت کی سپورٹ کے طور پر کام کر رہی ہے جہاں سے ایک بڑی فروخت شروع ہوسکتی ہے۔ اس حد کا ٹوٹ جانا اور نیچے سے اوپر کی جانب اس کا ٹیسٹ 1.1326 اور 1.1283 پر مزید کمی کے امکان کے ساتھ مختصر پوزیشنوں کو کھولنے کے لئے ایک اضافی سگنل بنائے گا۔
ایک زیادہ آگے کا ہدف 1.1235 کا علاقہ ہوگا جہاں میں منافع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ تاہم قیمتوں میں اتنی تیزی سے کمی صرف اسی صورت میں ہوسکتی ہے جب روس اور یوکرائن کے درمیان تنازعہ مزید بڑھ جائے۔ اس صورت میں سیف ہیون اثاثوں کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔
اگر یورو میں اضافہ ہوتا ہے اور 1.1384 پر مندی کی کوئی سرگرمی نہیں ملتی ہے تو اس پئیر میں فروخت کے لئے انتظار کرنا بہتر ہے. بہترین صورتحال یہ ہے کہ 1.1414 پر مصنوعی بریک آؤٹ پر مختصر پوزیشنیں کھولیں۔ آپ 1.1452 سے یا اس سے بلند سطح 1.1491 سے واپسی پر فوری طور پر یورو / یو ایس ڈی میں فروخت کر سکتے ہیں جس سے نیچے کی جانب 15-20 پپس کی تصحیح پر توجہ مرکوز کی جاسکتی ہے.
سی او ٹی رپورٹ
سی او ٹی رپورٹ (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر رپورٹ) برائے 08 فروری میں لانگ پوزیشنز میں اضافہ جب کہ شارٹ پوزیشنز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے - اس رپورٹ میں پہلے ہی یورپی مرکزی بنک کی میٹنگ کو مدِنظر رکھا گیا ہے کہ جس میں صدر کریسٹن لیگارڈے نے تمام شُرکاء پر یہ واضح کیا تھا کہ ارباب اختیار اگر انفالیشن میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھتے یا صورتحال کو مزید بدتر ہوتا ہوا دیکھتے ہیں تو وہ ذیادہ جارحانہ حکمت عملی اپنائیں گے - گزشتہ ہفتہ ای سی بی کے نمائندوں نے دیکھو اور صبر کرؤ کی حکمت عملی اپنائی تھی اور بُلز مارکیٹ سے تکنیکی واپسی سے یورو / یو ایس ڈی پئیر میں تنزلی ملی تھی - روس اور یوکرائن کے درمیان فوجی کشیدگی کی وجہ سے پُر خطر اثاثہ جات کی طلب میں بھی کمی ملی ہے بہرحال کمی کی بنیادی وجہ کلیدی انٹرسٹ ریٹ کے حوالے سے ایف ای ڈی کا طرز عمل بنا تھا
پیر 14 فروری کے روز ایک غیر معمولی مجلس منعقد کی گئی تھی جس کے نتائج کو عوام الناس کے لئے مخفی رکھنے کو ترجیح دی گئی تھی - اس نے جلتی پر مزید ایندھن کا کام کیا جس کی وجہ امریکہ میں بڑھتا ہوا انفالیشن کا دباؤ ہے - بعض ماہرین معیشت کو توقع ہے کہ مرکزی بنک اپنی جارحانہ حکمت عملی دوبارہ اپنائے گا اور در اصل 0.25 فیصد کے منصوبہ کی بجائے اس سال مارچ میں ریٹس میں فوری طور پر 0.5 فیصد کا اضافہ کرے گا - یہ امریکی ڈالر کے لئے ایک طرح کا بُلش اشارہ ہے
سی او ٹی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لانگ نان کمرشل پوزیشنز 213563 کی سطح سے بڑھ کر 218973 کی سطح پر پہنچ گئی ہیں جب کہ شارٹ نان کمرشل پوزیشنز 183847 کی سطح سے کم ہو کر 180131 ہوگئی ہیں - ایسی تبدیلیاں اس صورتحال کا اشارہ ہے کہ تاجران یورپی کرنسی میں کسی بھی عمدہ کمی پر خرید جاری رکھیں گے - لہذا اختتامِ ہفتہ پر مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز میں قدرے اضافہ ملا ہے اور یہ 219،716 کے مقابلہ میں 38،842 ہوگئی ہیں - ہفتہ وار اختتامی قیمت اوپر گئی ہے اور ایک ہفتہ قبل کی سطح 1.1229 کے مقابلہ میں 1.1441 ہو گئی ہے
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت کا 30 اور 50 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے ہونا مارکیٹ کے غیر یقینی ہونے کا اشارہ ہے
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
کم اُتار چڑھاؤ کے سبب اس انڈیکیٹر کی جانب سے فی الوقت کوئی اشارہ نہیں ملا ہے
انڈیکیٹرز کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے